مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے اسلام کی عزت اور عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے مسلمانوں کو سرافرازی اور سربلندی عطا کی ہے جبکہ سعودی عرب کے حکام اسلام سےدور اور امریکہ کے نوکر اور غلام بن گئے ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ جس طرح شاہ کے دور میں ایران ایک پسماندہ ملک اور امریکہ کا دست نگر تھا آج وہی حالت سعودی عرب کی ہے آج سعودی عرب کے حکام شاہ ایران کی طرح امریکہ کے نوکر اور غلام بن گئے ہیں اور وہ اسلام کو بدنام کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی پالیسیوں کے مطابق عمل کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی صورتحال آج ویسی ہی ہے جیسے شاہ ایران کے دور میں ایران کی تھی۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ حصرت امام خمینی (رہ) کی مدبرانہ قیادت اور ایرانی عوام اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت آج ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور سآئنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کے پہلے دس ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے سعودی حکام کو پست اور امریکہ و اسرائیل کا نوکر غلام قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق، شام، افغانستان ،یمن اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام اور اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کے حکام کا ہاتھ ہے جو امریکہ کی سرپرستی میں علاقہ میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ آل سعود خادم الحرمین نہیں بلکہ خائن الحرمین اور امریکہ اور اسرائیل کے خادم ہیں۔
آپ کا تبصرہ